Web
Analytics
جمعیت علمائے ہند نے مقبوضہ وادی کے معاملے پر مودی سرکار کی مکمل حمایت کردی – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / جمعیت علمائے ہند نے مقبوضہ وادی کے معاملے پر مودی سرکار کی مکمل حمایت کردی

جمعیت علمائے ہند نے مقبوضہ وادی کے معاملے پر مودی سرکار کی مکمل حمایت کردی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم، جمیعت علمائے ہند نے مودی سرکار کی حمایت کا اعلان کر دیا، جمعیت علمائے ہند کی جنرل کونسل نے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے مودی سرکار کے حق میں باقاعدہ قرار داد بھی منظور کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے ہند کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کا ساتھ دینے اور پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے کی بجائے مودی سرکار کے اقدامات اور بھارت کے ناجائز و ظالمانہ قبضے کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جمعیت علمائے ہند کی جنرل کونسل نے باقاعدہ قرارداد بھی منظور کی ہے۔ بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعیت علمائے ہند نے بھی مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دے دیا ہے۔مودی سرکار کی خوشنودی

حاصل کرنے کیلئے جمعیت علمائے ہند کی جنرل کونسل نے ایک قرار داد منظور کی جس میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ تسلیم کیا گیا ہے ۔جمعیت علمائے ہند کی جانب سے مودی کی زبان بولتے ہوئے پاکستان کیخلاف بھی ہرزہ سرائی کی گئی ہے۔ جمیعت علمائے ہند کی جنرل کونسل نے نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کی بھی حمایت کی اور غیر ملکیوں سے متعلق حکومتی موقف کودرست قرار دیا۔ جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے ہند مولانا محمود مدنی کا اس تمام معاملے کے حوالے سے کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔پاکستان عالمی سطح پر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جاتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے ہند کا کہنا ہے کہ بھارت کے مسلمان بھارت کے وفادار ہیں۔