Web
Analytics
کراچی کیلئے آرٹیکل 149کے استعمال کا معاملہ، پیپلزپارٹی نے پورا سندھ جام کرنے کااعلان کردیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / کراچی کیلئے آرٹیکل 149کے استعمال کا معاملہ، پیپلزپارٹی نے پورا سندھ جام کرنے کااعلان کردیا

کراچی کیلئے آرٹیکل 149کے استعمال کا معاملہ، پیپلزپارٹی نے پورا سندھ جام کرنے کااعلان کردیا

لاڑکانہ(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر اور مشیر وزیر اعلی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ کو دو لخت کرنے میں وزیر اعظم آلہ کار بن چکے ہیں اتوار سے سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا، سندھ میں صرف پیپلز پارٹی ہی فارورڈ بلاک ہے باقی سب بیکورڈ بلاک ہیں۔لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ کہنے کو تو ملک میں جمہوری حکومت ہے جس پر کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں لیکن حکومت کے مائینڈ سیٹ پر افسوس ہے بغیر سوچے سمجھے فیصلے کیے جارہے ہیں ہمیشہ یو ٹرن لیا جاتا ہے صدارتی آرڈیننس کا اعلان ہوا لیکن تاحال حتمی طور پر واپس

ہونے کا علم نہیں نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ پر حملا کردیا گیا ہے سندھ پر پہلے بھی حملے ہوچکے ہیں پہلے کالا باغ ڈیم کی بات کی گئی اور اس جیسے ناپاک منصوبے کو سندھ کے عوام نے روکا سندھ پر سب کا حق ہے 1973 کے آئین میں عوام کو حقوق دیے گئے ہیں سندھ پر حملوں کے باعث آئینی صوبائی خودمختاری 27 سال بعد حاصل کی ماضی میں جناح پور کا نقشہ اور منصوبہ بھی سامنے آیا ایم کیو ایم ہر فلور پر سندھ کی تقسیم کی بات کرتی آئی ہے جس کا ہر انتخابات میں مقابلا کیا اور عوام نے انہیں مسترد کیا عمران خان پاکستان کے گورباچوف بننا چاہتے ہیں سندھ کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش میں عمران خان کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور اس سازش کیلئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پر مشتمل اراکین کی کمیٹی بنائی گئی ہے پہلے ہی روز کمیٹی نے استدا دی کے صوبے کو وفاق کے کنٹرول میں دیا جائے کوئی کچرے کی بات نہیں کی گئی مشرف نے 2002 میں کہا تھا کے ایم کیو ایم کو حکومت کا حصہ بنا کر امن و امان خرید رہا ہوں اگر مسائل یا کمی کی بات کی جائے تو دیگر صوبوں میں بھی مسائل موجود ہیں آرٹیکل 149 سندھ کے عوام کیلئے زندگی اور موت کا سوال بن گیا ہے صرف تعصب کی بنیاد پر سندھ میں حملا کیا جارہا ہے سندھ پاکستان کا خالق صوبہ ہے اگر اس کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اثرات دیگر صوبوں پر بھی جائیں گئے سندھ کو پاکستان کی ماں سمجھتے ہیں پاکستان پر قرضوں کے باعث ترقی کی رفتار سست ہے عوام زیادہ ٹیکس دیتے تو ترقی ہوسکتی تھی وزیراعظم کہتے ہیں صرف ایک فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں کچرا تو دس سال پہلے بھی تھا ایسی باتوں سے سندھ کو توڑنے والوں کو تقویت ملی ہے سندھ کو توڑنے کی

سازشوں کا مقابلا کریں گے اتوار سے احتجاج کیے جائیں گے سندھ کی دیگر پارٹیز کو بھی اپیل کرتے ہیں کے اس سازش کے خلاف مددگار ثابت ہوں سندھ کے پانچ کروڑ عوام دھرتی سے محبت کرتے ہیں سندھ کائونسل کا اجلاس بھی بلائیں گئیچیئرمین نے گزشتہ روز کہا کہ اگر ایسے حملے صوبے پر جاری رہے تو مسائل ہونگے سندھو دیش کا نعرہ نہیں لگایا ہمارے ہاں سیاسی ماحول گندہ ہے سیاست کے ماحول کو گندہ کیا جارہاہے تقسیم کیا جارہا ہے ہم کہ رہے ہیں کے بھارت کشمیر بھی ظلم کا آرٹیکل واپس لے اور یہاں کراچی پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے ہر جمعے کو آدھا گھنٹہ نکلنے سے کیا کشمیر آزاد ہوگا حکومت کی

ڈپلومیسی ناکام ہوئی دنیا نے بات نہیں مانی پورے ملک میں معاشی بحران ہے سندھ حکومت کو ترقیاتی کاموں کی مد میں گزشہ برس سے 100 ارب روپئے کا کٹ لگا ہم نے ہمیشہ کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہم نے بین الاقوامی کمپنیوں اور بحریہ ٹائون کو صفائی ستھرائی کیلئے آگئے لائے کراچی کو 50 کروڑ ماہانہ کچرا اٹھانے کیلئے دیا جاتاہے۔