Web
Analytics
شہباز گل کو پنجاب چلانے والی اہم شخصیت کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / شہباز گل کو پنجاب چلانے والی اہم شخصیت کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا

شہباز گل کو پنجاب چلانے والی اہم شخصیت کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) گذشتہ روز وزیر اعلیٰ کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ نگار ظفر ہلالی کا کہنا ہے کہ جب مجھے پتہ چلا کہ شہباز گل اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں تو میں نے اسی کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی۔تو مجھے بتایا گیا کہ اصل میں تو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جانا چاہئے کیونکہ ان کی کارگردگی ایسی تھی جس کا دفاع کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا تھا۔شہباز گل ایک قابل شخص تھے ان کو ہٹانے پر مجھے تشویش ہوئی۔ظفر ہلالی نے مزید کہا کہ مجھے بتایا کہ شہباز گل وغیرہ کو اس لیے جانا پڑ رہا ہے کیونکہ جہانگیر ترین چاہتے ہیں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہی رہے۔جہانگیر ترین چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا شخص وزیر اعلیٰ رہے جس کی کوئی قابلیت نہ ہو کیونکہ اس صورت میں وہ پنجاب میں وہی

کر سکتے ہیں جو ان کی ڈیل ہے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ۔کیونکہ جہانگیر ترین پنجاب چلا رہے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ کام بھی انہی کا ہے۔جب کہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہونے والے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ میرے استعفے کی وجوہات بارے طرح طرح کی چہ مگوئیاں اور پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ،میں نے اپنی پارٹی اور لیڈرشپ کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا،میں پہلے بھی اپنے لیڈر اور پارٹی ڈسپلن کا پابند تھااور اب بھی ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مجھے اپنے لیڈر عمران خان پر فخر ہے جو انشااللہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے،پاکستان میں مثبت تبدیلی کیلئے پہلے بھی خان کا سپاہی تھا اور اب بھی ہوں۔وطن عزیز کی خدمت کیلئے مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں،پاکستان زندہ باد۔