Web
Analytics
شہباز گل کے وہ تین جرم جن کی پاداش میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے انہیں عہدے سے ہٹادیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / شہباز گل کے وہ تین جرم جن کی پاداش میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے انہیں عہدے سے ہٹادیا

شہباز گل کے وہ تین جرم جن کی پاداش میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے انہیں عہدے سے ہٹادیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ان کے استعفے سے متعلق کئی دعوے اور چہ مگوئیاں سننے کو ملیں۔ ایک اطلاع یہ سامنے آئی کہ شہباز گل بعض پولیس اور ڈسٹرکٹ افسران سے بھی الجھتے رہے، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان پر پابندی عائد کی تھی کہ ان کے ساتھ کسی وزٹ پر نہیں جائیں گے۔انہوں نے متعدد اجلاسوں میں نشاندہی کی کہ معاملات میں مداخلت نہ کی جائے۔ سینیئر صحافی محمد مالک نے پنجاب حکومت کے سابق ترجمان شہبازگل کو ہٹانے سے متعلق چشم کشا انکشافات کر دئے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہبازگل نے دو تین ”جُرم” کیے تھے جس کی پاداش میں انہیں ہٹایا گیا۔گذشتہ برس ستمبر میں جب انہیں عہدہ دیا گیا تو انہوں نے اپنے حق میں ایک نوٹیفکیشن جاری کروایا تھا۔اس نوٹیفکیشن کے

بعد ترجمان پنجاب حکومت کو صوبائی وزرا کی کارکردگی چیک کرنے اور میٹنگز بلانے کا اختیار مل گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو شکایت تھی کہ شہبازگل عثمان بزدار کی نسبت اپنی تشہیر زیادہ کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے کابینہ ونگ کو خط لکھا گیا تھا کہ شہباز گل کو ہٹایا جائے اور عثمان بزدار نے بھی عمران خان سے اجازت لے لی تھی۔لیکن جب شہباز گل کو فیصلے کا علم ہوگیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے باعزت طریقے سے مستعفی ہونے کا موقع دیا جائے۔محمد مالک نے عون چوہدری کے بارے میں انکشاف کیا کہ انہیں کسی اور جگہ چیئرمین لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عمرے سے واپس آکر مزید وزرا کو بھی ہٹائیں گے کیوں کہ وہ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ پنجاب کابینہ میں گذشتہ روز اُکھاڑ پچھاڑ دیکھنے میں آئی جس کے بعد پنجاب میں مزید تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔