Web
Analytics
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی شرانگیزی، پاک فوج کا قیمتی جانی نقصان ہوگیا – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی شرانگیزی، پاک فوج کا قیمتی جانی نقصان ہوگیا

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی شرانگیزی، پاک فوج کا قیمتی جانی نقصان ہوگیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید حوالدار ناصر حسین کا تعلق نارووال سے تھا۔ ناصر حسین 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔خیال رہے کہ اب سے دو روز قبل بھارتی فوج نے ایل اوسی کے پیرسیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں پوک فوج کے سپاہی غلام رسول شہید ہوگئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے پیر سیکٹر میں

بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی غلارسول جام شہادت نوش کرگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کی خاطرجام شہادت نوش کرنے والے سپاہی غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔پاک فوج نے بھارتی فوج کیجانب سے بھی بلااشتعال کا فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔جب کہ دوسری جانب 29اگست کو کوٹلی آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پربھارتی فوج نے ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔ بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی فوج کی گولہ باری سے گاؤں ڈبسی باڑ کی رہائشی خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں۔خیال رہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔تاہم پاک فوج ایسی کاروائیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔