Web
Analytics
کراچی میں حوا کی ایک اور بیٹی ڈاکٹروں کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / کراچی میں حوا کی ایک اور بیٹی ڈاکٹروں کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی

کراچی میں حوا کی ایک اور بیٹی ڈاکٹروں کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک) ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے کراچی میں ایک اور جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مسیحا ہی قاتل بننے لگے۔ پولیس کے مطابق خاتون کومبینہ طورپر غلط انجیکشن نارتھ ناظم آباد بلاک سی کے شاہ میڈیکل سینٹرمیں لگایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ورثاء کے الزام پرخاتون کی لاش کو میڈیکل لیگل وپوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ہے۔ورثاء کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق خاتون پروین زوجہ انور موسیٰ کالونی کی رہائشی تھی، جسے دست کی شکایت پراسپتال لایا گیا تھا تاہم غلط انجیکشن لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث ایسے کئی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جہاں بچوں کی بھی اموات ہوئی ہیں۔کچھ ماہ قبل کراچی میں مبینہ طور پر غلط انجیکشنز لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق گلشن

اقبال کے علاقہ 13 ڈی میں بچی صبا کو رات میں سانس کی تکلیف پر والد کلینک لے کرگیا جہاں اسے خود کو ڈاکٹر بتانے والے شخص نے انجیکشن لگایا تو بچی فوری انتقال کرگئی۔ پولیس نے اتائی ڈاکٹر کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔ قبل ازیں کراچی کے ایک اسپتال میں نشوا نامی بچی 22 اپریل کو انتقال کر گئی تھی۔ نشوا کئی روز تک دارلصحت اسپتال میں زیرعلاج رہی جس کے بعد نشوا کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔غلط انجکشن لگنے سے نشوا کا 71 فیصد دماغ مفلوج ہوا تھا اور دماغ میں آکسیجن نہ پہنچنے کے باعث بچی کے ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہوگئے تھے۔ غفلت برتنے کے الزام میں دارالصحت اسپتال انتظامیہ کے خلاف شارع فیصل میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ نشوا کی موت کے بعد اہل خانہ کے احتجاج کے پیش نظر صدر پرائیویٹ اسپتال ایںڈ کلینک ایسوسی ایشن جنید شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا تھا۔