Web
Analytics
گوادر کے مصوروں نے ریت پر ایسے شاہکار بنا ڈالے کے سب حیران رہ گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل – Lahore TV Blogs
Home / دلچسپ و عجیب / گوادر کے مصوروں نے ریت پر ایسے شاہکار بنا ڈالے کے سب حیران رہ گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

گوادر کے مصوروں نے ریت پر ایسے شاہکار بنا ڈالے کے سب حیران رہ گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

گوادر (ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں چند نوجوانوں نے ساحل سمندر کے قریب ریت پر تھری ڈی آرٹ کے ایسے شاہکار بنا ئے کہ دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان زبیر مختار، حسین زیب اور بہار علی نے پسنی شہر کے ساحل کے قریب نم ریت پر تھری ڈی آرٹ کے ذریعے مختلف اشیاء کے شاہکار بنائے ہیں۔نوجوانوں کے ہاتھ کی صفائی ایسی ہے کہ لگتا ہے یہ کوئی تصویر نہیں ہے بلکہ بنائی گئی چیز اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔ سمندر کنارے تھری ڈی آرٹ بنانا اب ان تینوں نوجوانوں کا مشغلہ بن گیا ہے اور روزانہ دوپہر کے وقت ساحل سمندر جاکر مختلف اشیاء کی

تصاویر تھری ڈی طرز پر بناتے ہیں۔ گلاس، بالٹی، قلم، کنواں، گھر، دروازہ، بوتل سمیت کسی بھی اشیاء کی تصویر کا تھری ڈی بناتے ہیں۔تھری ڈی آرٹ کے ماہر نوجوانوں کا دعویٰ ہے کہ آؤٹ ڈور تھری ڈی سینڈ آرٹ پاکستان میں سب سے پہلے انہوں نے متعارف کرایا ہے۔ تھری ڈی بیچ سینڈ آرٹ سے مراد ہے سمندر کے کنارے ریت پر تھری ڈی طرز کے فن پارے بنانا ہے۔نم ریت خشک ہونے کے بعد جب ہوا چلتی ہے تو یہ فن پارے مٹ جاتے ہیں لیکن ان کی خوبصورتی داد کی مستحق ہے۔ساحل سمند پر بناے گئے ان فن پاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کے اس فن کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔