Web
Analytics
سعودی خاتون نے اپنے شوہر کی جان بچانے کیلئے اپنے جسم کا ایسا حصہ عطیہ کردیا کہ مثال قائم کردی، سعودی حکومت بھی اعلیٰ ترین اعزاز دینے پر مجبور ہوگئی – Lahore TV Blogs
Home / دلچسپ و عجیب / سعودی خاتون نے اپنے شوہر کی جان بچانے کیلئے اپنے جسم کا ایسا حصہ عطیہ کردیا کہ مثال قائم کردی، سعودی حکومت بھی اعلیٰ ترین اعزاز دینے پر مجبور ہوگئی

سعودی خاتون نے اپنے شوہر کی جان بچانے کیلئے اپنے جسم کا ایسا حصہ عطیہ کردیا کہ مثال قائم کردی، سعودی حکومت بھی اعلیٰ ترین اعزاز دینے پر مجبور ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی خاتون کا اپنے شوہر کیلئے ایسا عطیہ کے سعودی حکومت نے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر الشملی میں سلمیٰ نامی خاتون نے شوہر کو تکلیف سے نجات دلانے کے لئے نصف جگر عطیہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر اشملی گورنری کے علاقے حائل سے تعلق رکھنے والی خاتون سلمیٰ

نے اپنے بیمار شوہر کو مرض سے نجات دلانے کے لئے اپنا نصف جگر عطیہ کردیا۔ سلمیٰ کے والد خلف بن لافی الغنزی نے بتایا کہ ان کاداماد گزشتہ 7 برس سے جگر کے مرض میں مبتلا تھا اور مسلسل بیماری کی وجہ سے کرب سے گزر رہا تھا، اپنے شوہر کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے

سلمیٰ نےاپنے شوہر کو اس کرب اور تکلیف سے نجات دلانے کیلئے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے جگر کا آدھا حصہ اسے عطیہ کردے گی۔سلمیٰ کے انسانی جذبے سے بھرپور اقدام پر حکومت نے مملکت کے تیسرے اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبدالعزیز ایوارڈ سے نوازا ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے۔