Web
Analytics
کلام الہیٰ اور جادو – Lahore TV Blogs
Home / خصوصی فیچرز / کلام الہیٰ اور جادو

کلام الہیٰ اور جادو

ایک موحد نوجوان ایک دن کسی تھیٹر میںسیرک نامی تماشہ دیکھنے کےلئے گیاجہاں اس نے مختلف قسم کے کمالات اور کھیل دیکھے،وہاں اسے ایک عورت رسی پر چلتی نظرآئی جو بعد میں اٹھکھیلیاں کرتے اور انگڑائی لیتے ہوئے رسی پر چل رہی تھی،پھر دیوار سے اس طرح چمٹ کر چلنے لگی جیسے مچھر چمٹ کرچلتےہیں، لوگ بڑی حیرت سے اس کا یہ تماشہ دیکھ رہے تھے، نوجوان نے اس کی اس نٹ جیسی

حرکات کو دیکھ کر دل میں سوچا اس فن کے مظاہرہ کےلئے اس نےکافی مشق کی ہوگی۔نوجوان نے سوچا میں گنہگار ضرور ہوں،لیکن ایک موحد ہوں،میں اس کے کرتب سے کبھی راضی اور مطمئن نہیں ہوسکتا،مگر حیران تھا کہ اس میں وقت کیا کروں؟اسے یاد آیا کہ جمعہ کے ایک خطبہ میں ہمارے خطیب صاحب نے بیان کیا تھا کہ جادوگر شیطانوں کی خدمت حاصل کرتے ہیں اور شیطانوں کاسارا مکر اور پوری قوت لاالہ الا ﷲ سے ختم ہوجاتی ہے،نوجوان کہتاہے میں کرسی سے اٹھ کر اسٹیج کی طرف بڑھا. لوگ حیرت کےساتھ تالیاں بجارہے تھے،میرے بارے میں انہوں نے گمان کیا کہ میں غلبہ حیرت میں ایسا کررہاہوں جب میں چل کر جادوگرنی کے قریب اسٹیج پر پہنچ گیا تو اس پر ایک نظر ڈالی اور آیتہ الکرسی پڑھنا شروع کیا،ابھی میں نے پڑھنا شروع ہی کیا تھا کہ عورت کی بےقراری و بے چینی ظاہرہونے لگی.اﷲ کی قسم!میں آیتہ الکرسی مکمل بھی نہیں کرپایا کہ وہ ڈھڑام سے زمین پر گرپڑی،اور تڑپنے لگی لوگ خوف زدہ ہوگئے گھبراکراسے ہسپتال لےگئے. ﷲ تعالی نے سچ ہی فرمایاہےإِنَّ كَيْدَ الشَّيْطَانِ كَانَ ضَعِيفًا“یقین مانو کہ شیطانی حیلہ )بالکل بودا اور( سخت کمزور ہے “﴿النساء76﴾۔