Web
Analytics
دانتوں میں درد ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، ان کارآمد نسخوں پر عمل کیجئے اور منٹوں میں درد کو دور بھگایئے – Lahore TV Blogs
Home / تعلیم و صحت / دانتوں میں درد ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، ان کارآمد نسخوں پر عمل کیجئے اور منٹوں میں درد کو دور بھگایئے

دانتوں میں درد ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، ان کارآمد نسخوں پر عمل کیجئے اور منٹوں میں درد کو دور بھگایئے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو انسانی جسم کو ہونے والی کوئی تکلیف چھوٹی نہیں ہوتی لیکن بعض تکالیف ایسی ہوتی ہیں جو بعض اوقات برداشت سے باہر ہو جاتی ہیں۔ دانت کا درد بھی ایسی ہی تکالیف میں سے ایک ہے جس کے ہوتے وقت انسان کو کچھ سجھائی نہیں دیتا۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں دانتوں کے درد کوفوری رفع کرنےکیلئے چند مفید حربے۔
لونگ
یہ ایک قدیم طریقہ ہے۔ لونگ کو اگر درد کی جگہ رکھ دیں تو اس سے درد میں راحت ملتی ہے۔اور طریقہ یہ ہے کہ پسی ہوئی لونگا کا لونگ یا زیتون کے تیل میں لیپ بناکر دانتوں میں لگائیں۔
نمک اور مرچ کا لیپ
نمک ،مرچ اور پانی کا لیپ دانت کے درد میں مؤثر ہے۔ لیکن دیہان رہے لیپ میں اتنی مرچیں مت ڈال لیجئے گا جو قابل برداشت نہ ہو۔تھوڑی دیر کی جلن محسوس ہونے کے بعد آپ غور کریں گے کہ درد کافی لمبے عرصے کیلئے دور ہوگیا ہے۔
لہسن
لہسن میں اینٹی بائیٹک خصوصیت ہوتی ہےجو دانتوں پر بیکٹیریل اثرات کو ہلکا کر دیتا ہے۔ لہسن کا ایک جوا کچلیں اور متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ اپ اس میں نمک کااضافہ بھی کر سکتے ہیں۔
ادرک
ادرک کا تازہ ٹکڑہ لیجئے اور لہسن کی طرح چبائیے۔ ادرک میں بھی لہسن کی طرح کچھ اینٹی بیکٹیریل خصوصیت ہوتی ہے۔ ایک اور طریقے سے آپ دانت کے درد کو رفع کرسکتے ہیں کہ ادرک کو تھوڑے پانی میں ابالیں اور اس پانی سے غرارے کریں۔
پیاز
پیاز کی ایک قتلی کاٹیں اور متاثرہ جگہ پر رکھ لیں۔ یہ 15منٹ کے اندر درد دور کردے گا۔
ان نسخوں کا استعمال ڈینگی جیسے مرض سے با آسانی بچاسکتا ہے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)ڈینگی ہمارے یہاں خطرناک مرض سمجھا جاتا ہے اور اس کا علاج مشکل تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر ان نسخوں کا استعمال کیا جائے تو ڈینگی جیسے مرض سے با آسانی بچا جا سکتا ہے۔
تلسی کے پتے
تلسی کے پتوں کو ایک کپ پانی میں ابالیے اور روزانہ پیجئے۔ یہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کا قدرتی حربہ ہے۔
نیم کے تیل میں کافور
کافور کو نیم کے تیل کے چند قطروں کے ساتھ جلائیےاور کمرے کو تقریباً 20منٹ کیلئے بند چھوڑ دیجیئے۔ یہ آپ کے کمرے سے مچھروں کو باہر نکال دے گا۔
ناریل اور نیم کے تیل کا مرکب
ناریل کے تیل میں چند قطرے نیم کے تیل کے ملائیے اور کھلی جلد پر لگا لیجئے۔ مچھروں کو دور بھگانے کیلئے یہ مرکب بہترین کام کرے گا۔
لہسن
لہسن مچھروں کو دور دھکیلنے کیلئے بہترین ہے۔
نیم کا تیل
آپ روئی کے گولوں کو نیم کے تیل میں بھگو کر اپنے کمروں میں رکھ کر مچھروں سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔