Web
Analytics
مقبوضہ کشمیر میں پنڈت خاتون کی آخری رسومات کے موقع پر مسلمانوں نے اتحاداور بھائی چارے کی ایک اور مثال قائم کردی – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / مقبوضہ کشمیر میں پنڈت خاتون کی آخری رسومات کے موقع پر مسلمانوں نے اتحاداور بھائی چارے کی ایک اور مثال قائم کردی

مقبوضہ کشمیر میں پنڈت خاتون کی آخری رسومات کے موقع پر مسلمانوں نے اتحاداور بھائی چارے کی ایک اور مثال قائم کردی

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں نے اتحاد اور بھائی چارے کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے ترال میں ایک مقامی پنڈت خاتون کی آخری رسومات میں حصہ لیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 80سالہ کملہ وتی ترال کے علاقے نور پورہ میں وفات پا گئی تھی۔ خاتون کی فوتگی کی خبر پھیلتے ہی مسلمان مردوں ، عورتوں اوربچوں کی ایک بڑی تعداد آنجہائی خاتون کے گھر پہنچی اور اسکی آخری

رسومات کی انجام دہی میں اسکے اہلخانہ کی مدد کی۔یاد رہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر سے ہزاروں پنڈت خاندانوں کو 1990کو دہائی کے دوران یہاں سے جموں اور بھارتی شہروں میں منتقل کر دیا گیا تھا تاکہ تحریک آزادی کو فرقہ واریت کا رنگ دیا جاسکے۔