Web
Analytics
چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں ن لیگ کو اتحادی جماعت نےہی چونا لگادیا، عین موقع پر کیوں دھوکہ دیا گیا، تفصیلات منظرعام پر – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں ن لیگ کو اتحادی جماعت نےہی چونا لگادیا، عین موقع پر کیوں دھوکہ دیا گیا، تفصیلات منظرعام پر

چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں ن لیگ کو اتحادی جماعت نےہی چونا لگادیا، عین موقع پر کیوں دھوکہ دیا گیا، تفصیلات منظرعام پر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران حکمران جماعت ن لیگ سے ان کی سب سے بڑی اتحادی جماعت نے ہی ہاتھ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ن لیگ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپوزیشن کے امیدوار صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کرکے ن لیگ کے امیدوار راجہ ظفر الحق کو شکست سے دوچار کیا۔اس حوالے

سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کو کسی اور نے نہیں، بلکہ ان کی سب سے بڑی اتحادی جماعت جے یو آئی ف نے دھوکہ دیا ہے۔ ن لیگ سے ووٹ دینے کا وعدہ کرکے عین وقت پر مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے ہاتھ ملا لیے اور ن لیگ کو شکست سے دوچار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔