Web
Analytics
زرداری کی بیماری بنی گالاتک جاپہنچی، عمران خان تم بھی بکتے ہوتمہارا خمیر پرویز مشرف کے دور میں رکھا گیا – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / زرداری کی بیماری بنی گالاتک جاپہنچی، عمران خان تم بھی بکتے ہوتمہارا خمیر پرویز مشرف کے دور میں رکھا گیا

زرداری کی بیماری بنی گالاتک جاپہنچی، عمران خان تم بھی بکتے ہوتمہارا خمیر پرویز مشرف کے دور میں رکھا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صادق سنجرانی کے چیئرمین سینٹ بننے کے بعد ن لیگ کا پہلا باضابطہ شدید ترین ردعمل سامنے آگیا، ن لیگ کے اہم رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری کی بیماری بنی گالا تک پہنچ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ زرداری نے یہ کام خوب کیا ہے انہوں نے کہا کہ خان صاحب تم بھی بکتے ہو اور انہوں نے یہ کام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ زرداری نے عمران کو

بتایا ہے کہ تمہارا خمیر مشرف کے دورمیں رکھاگیا تھا،آصف علی زرداری جلد اعلان کرینگے کہ ان کا بھٹو سے بھی کوئی تعلق نہیں ہیں، دریں اثناءپارلیمنٹ کے باہر بھی حکمران جماعت اور اپوزیشن کے کارکنوں میں جھگڑا شروع ہوگیا ہے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے، پارلیمنٹ کے باہر ن لیگ کے جو کارکن جیت کی خوش فہمی میں پھول لیکر آئے تھے ان کو شدید مایوسی کا سامناکرنا پڑا جس کے بعد ان کا اپوزیشن کے کارکنوں کے ساتھ تصادم شروع ہوگیا، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ماحول شدید گرم ہے جہاں لیگی کارکنان اور جیالوں میں شدید گرما گرمی جاری ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینٹ کے عہدے کا حلف اُٹھالیا ہے، حیرت انگیز طورپر چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لئے صادق سنجرانی نے 57ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل راجہ ظفر الحق نے صرف 46ووٹ حاصل کئے ،اس انتخاب کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ مقابلہ انتہائی کانٹے دار ہوگا جبکہ نتیجہ اس کے بالکل برعکس ہی نکلا ، صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ بننے کے لئے 52ووٹوں کی ضرورت تھی جبکہ انہوں نے مطلوبہ تعداد سے بھی 5ووٹ زیادہ حاصل کئے اس طرح حکمران جماعت کے امیدوار راجہ ظفرالحق کو سرپرائز شکست کا سامناکرنا پڑ گیا،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا الیکشن مقررہ وقت پر شروع ہوا ، جس میں حکمران جماعت ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار برائے چیئرمین سینٹ راجہ ظفر

الحق اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے عثمان کاکڑ جبکہ پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے چیئرمین سینٹ کیلئے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے سلیم مانڈوی والا مدمقابل تھے۔ پریذائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب رضا نے سینٹ الیکشن کنڈکٹ کروائے جبکہ پہلا ووٹ حافظ عبدالکریم نے ڈالا۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کے عمل میں حکمران جماعت ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار برائے چیئرمین سینٹ راجہ ظفر الحق کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اور پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی جو کہ چیئرمین سینٹ کی سیٹ کیلئے امیدوار تھے نے میدان مار لیا ہے۔