Web
Analytics
بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنا معمول بن گیا، پاکستانی سفارتکار کی گاڑی روک کر بچوں کے سامنے کیاگھنائونی حرکت کی گئی – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنا معمول بن گیا، پاکستانی سفارتکار کی گاڑی روک کر بچوں کے سامنے کیاگھنائونی حرکت کی گئی

بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنا معمول بن گیا، پاکستانی سفارتکار کی گاڑی روک کر بچوں کے سامنے کیاگھنائونی حرکت کی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کوہراساں کرنے کاسلسلہ بدستور جاری ہے،جبکہ بھارتی حکومت ایجنسیوں کےسینئرحکام کوکنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،پاکستانی ہائی کمیشن نے معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مرکزی شاہراہ پرپاکستانی سفارتکار کوہراساں کرنے کیلئے ان کی گاڑی کے سامنے دوسری گاڑی لگا دی

گئی۔سفارتکار کی گاڑی میں بچے بھی سوار تھے۔ گاڑی سے اترنے والے شخص نے سفارتکار کی تصاویربھی بنائیں۔پاکستانی سفارتکار کی گاڑی کوایک کار نے روکا۔ واضح رہے گزشتہ5 روز میں نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران، سفارتی اہلکاروں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کو احتجاجی مراسلہ بھیج دیا ہے۔ پاکستان نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران کوہراساں کرنے پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکاروں اورعملےکی گاڑیوں کوروک کرگالیاں دینا معمول بن گیا ہے۔جبکہ سفارتی عملے کی گاڑیوں پراسکریچ ڈالنا اورگاڑیوں سے اتارنےکے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔ پاکستانی سفارتکاروں کی2 گاڑیوں کےایکسیڈنٹ بھی کروائے گئے ہیں۔ بھارتی رویے کے باعث پاکستانی سفارتی اہلکاروں اور عملے کا بھارت میں مقیم رہنا مشکل ہوگیا ہے۔ چانکیہ پوری میں پاکستان کے سینئرافسرکی گاڑی کوروک کرہراساں کیا گیا۔