Web
Analytics
آئن لائن ٹیکسی سروس کریم کا ڈرائیور پراسرار طور پر قتل، اسلام آباد میں ایک ہی ماہ میں دورسرا لرزہ خیز واقعہ – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / آئن لائن ٹیکسی سروس کریم کا ڈرائیور پراسرار طور پر قتل، اسلام آباد میں ایک ہی ماہ میں دورسرا لرزہ خیز واقعہ

آئن لائن ٹیکسی سروس کریم کا ڈرائیور پراسرار طور پر قتل، اسلام آباد میں ایک ہی ماہ میں دورسرا لرزہ خیز واقعہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک ہی ماہ میں اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی کریم کا دوسرا ڈرائیور قتل ہو گیا۔گزشتہ شب لاپتہ ہونے والے کریم ڈرائیور سجاول امیر کی گولیوں سے چھلنی لاش اسلام آباد کے نواحی علاقے سے مل گئی۔تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں ایک ہی ماہ میں آن لائن ٹیکسی کریم کا دوسرا ڈرائیور قتل ہو گیا۔سجاول امیر نامی ڈرائیور نے آخری سواری گزشتہ شب 10 بجے مسریال روڈ کے علاقے

سے اٹھائی تھی اور منگل کی صبح لکھو کے علاقے سے اس کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔پولیس کے مطابق سجاول کو پانچ گولیاں لگیں جبکہ مقتول کی گاڑی بھی موقع واردات سے مل گئی ہے۔ ابتدائی طور پر اسے ڈکیتی پر مزاحمت کا واقعہ سمجھا جارہا تھا تاہم پولیس نے اس واردات کو مختلف پہلوؤں سے دیکھنے کا آغاز کردیا ہے۔یاد رہے کہ خیال رہے کہ 22 فروری کو اسلام آباد میں ہی آن لائن ٹیکسی کے 26 سالہ ڈرائیور جنید مصطفیٰ کو بھی قتل کیا گیا تھا۔