Web
Analytics
سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کو کس کام کیلئے مجبور کیا جارہا ہے، حکومت کیا شرمناک کام کررہی ہے، تفصیلات منظرعام پر – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کو کس کام کیلئے مجبور کیا جارہا ہے، حکومت کیا شرمناک کام کررہی ہے، تفصیلات منظرعام پر

سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کو کس کام کیلئے مجبور کیا جارہا ہے، حکومت کیا شرمناک کام کررہی ہے، تفصیلات منظرعام پر

لاہور (نیوز ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو دیت کے لیے مجبورکے جانے کا انکشاف ،ہوا ہے نہ لینے کی صورت میں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 17جون 2014کو پاکستان عوامی تحریک اور ادارہ منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کی رہائش گا ہ کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کے معاملے پر پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنا ن میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 14کارکنان

شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔طاہر القادری اور متاثرین کے بارہا احتجاج کے بعد بھی چار سال گزر گئے لیکن نہ تو ذمہ داروں کا تعین ہوا اور نہ ہی لواحقین کو انصاف ملا۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو پنجاب حکومت کی جانب سے دیت لینے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرین نے کسی بھی قسم کی سودے بازی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے انصاف مانگا ہے اور وہ انصاف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔دوسری جانب رانا ثنا اللہ نے ماڈل ٹاؤن کے متاثرین سے رابطے میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔