Web
Analytics
آج سیاستدانوں کو جوتے پڑ رہے ہیں ، کل آئینی ادارے کے کسی فرد کو بھی جوتا پڑسکتا ہے، طلال چوہدری باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / آج سیاستدانوں کو جوتے پڑ رہے ہیں ، کل آئینی ادارے کے کسی فرد کو بھی جوتا پڑسکتا ہے، طلال چوہدری باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

آج سیاستدانوں کو جوتے پڑ رہے ہیں ، کل آئینی ادارے کے کسی فرد کو بھی جوتا پڑسکتا ہے، طلال چوہدری باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ آج سیاستدانوں کوجوتے پڑ رہے ہیں، کل کسی آئینی ادارے کے فردکوبھی جوتا پڑ سکتا ہے،جوتے پھینکنے اور مارنے کی غلط روایت ہے اس کی مذمت کرتا ہوں،اس کے خلاف قانون سازی کی جانی چاہیے۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرجوتا پھینکے جانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاستدانوں کوجوتے پڑ

رہے ہیں۔کل کسی آئینی ادارے کے فرد کوبھی جوتا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں کے افراد کیخلاف بھی ایسا احتجاج ہوا توکیا ہوگا؟ انہوں نے کہاکہ جوتے پھینکنے اور مارنے کی غلط روایت ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جانی چاہیے۔ سیاسی جماعتوں کوایسے لوگوں کیخلاف اکٹھا ہونا چاہیے۔دوسری جانب وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آئینی ادارے کے سربراہ کوجوتا پڑنے کے بیان دینے کی تردیدکرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل سے غلط بیان چلانے پرآن ایئرمعذرت کامطالبہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے بیان میں سربراہ کا لفظ نہیں بلکہ فرد کا لفظ استعمال کیا تھا۔ جس پرنجی ٹی وی کی نیوز اینکرنے معذرت بھی کی۔