Web
Analytics
اب کیس کی تحقیقات برسوں تک جاری نہیں رہیں گی، چیئرمین نیب – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / اب کیس کی تحقیقات برسوں تک جاری نہیں رہیں گی، چیئرمین نیب

اب کیس کی تحقیقات برسوں تک جاری نہیں رہیں گی، چیئرمین نیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیب کی جانب سے ہر کیس کو جلد سے جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب نیب میں کسی کیس کی تحقیقات برسوں تک جاری نہیں رہیں گی۔ نیب کی جانب سے ہر کیس کو جلد سے جلد نمٹانے کا فیصلہ۔ نیب کی جانب سے کیسز کی تحقیقات کی پالیسی میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید

اقبال نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔نیب کے اس فیصلے کے تحت کیسز کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ جبکہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے حکام کو تفتیش کا سامنا کرنے والے افراد کیساتھ عزت سے پیش آنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین نیب نے یہ ہدایت کچھ سیاستدانوں کی جانب سے شکایات کیے جانے کے بعد جاری کی ہیں۔