Web
Analytics
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ مشرقی سرحد پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچ گئے، دشمنوں کو سخت پیغام بھی دیدیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / آرمی چیف جنرل قمر باجوہ مشرقی سرحد پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچ گئے، دشمنوں کو سخت پیغام بھی دیدیا

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ مشرقی سرحد پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچ گئے، دشمنوں کو سخت پیغام بھی دیدیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز بہاولپورکا دورہ کیا، آرمی چیف کو مشرقی سرحد پرکور کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کورہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کوکورکمانڈربہاولپور نے فارمیشن کی

آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی۔آرمی چیف نے مشرقی سرحد پرکسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے کور کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔امن کے حالات میں بھی فوجی تیاریاں مکمل رکھنی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ روایتی خطرات سے غافل نہیں رہا جا سکتا۔ پاک فوج ہرقسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیاراورپرعزم ہے۔اس موقع پرکورکمانڈر ملتان بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔