Web
Analytics
rao manzar hayat – Lahore TV Blogs
Home / Tag Archives: rao manzar hayat

Tag Archives: rao manzar hayat

بند الماری ۔۔ ۔ رائومنظر حیات

مائیکل اسٹون بڑے آرام سے بات کررہاتھا۔بزرگ برطانوی گوراکتناعمررسیدہ ہوگا،کم ازکم میرے اندازہ سے باہر تھا۔شائد ستربرس ۔نہیں، میں غلطی پرتھا، مائیکل اسٹون کی عمرپچانوے برس کی تھی۔تقریباًایک صدی کے واقعات اور مصیبتوں کاعینی شاہد۔ملاقات بالکل اتفاقیہ سی تھی۔ چار برس پہلے کینیاگیاہواتھا۔شوق وہی پرانا،جانوروں اور پرندوں کودیکھنا،عادات کوسمجھنا،ان سے ...

مزید پڑھیئے

بانوے سال کا وزیراعظم! رائو منظر حیات

نجیبرزاق2009ءمیں ملائشیاء کاوزیراعظم بنا۔اسکاتعلق ملک کی سب سے طاقتورسیاسی پارٹی یوایم این او(u.m.n.o)سے تھا۔مہاتیرمحمدسے اس کی گاڑھی چھنتی تھی۔نجیب نے دہائیاں مہاتیرمحمدکے ساتھ گزاری تھیں۔ملک کے سب سے طاقتورعہدہ پرپہنچانے میں مہاتیرکابہت ہاتھ تھا۔نجیب کی ترقی کی بنیادایک سیاسی حادثہ تھا۔دراصل انورابراہیم وہ سیاستدان تھاجسے مہاتیر نے جانشین کے طورپرپیش ...

مزید پڑھیئے

پریشر ککر ۔۔۔ رائو منظر حیات

ہرانسان،ملک اورخطے میں کسی نہ کسی صورت میں تعصبات موجودہوتے ہیں۔ان کی ہزارہابلکہ اَن گنت قسمیں ہیں۔یہ جذبے انسانوں کی زندگی کوپوری طرح کنٹرول کرتے ہیں اورعملی زندگی میں لوگ انھی ذہنی تعصبات کے غلام بنکرسانسیں پوری کرتے ہیں۔دوسری طرف،یہ بھی انتہائی اہم نکتہ ہے کہ”صنعتی انقلاب”کے بعدمغربی دنیا نے ...

مزید پڑھیئے

تیسرا حصہ ۔۔۔ رائو منظر حیات

رفیع مجھے چاردہائیاں پہلے ملاتھا۔نیم خواندہ بے چین نوجوان۔بس ایک سوال پوچھتا تھاکہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے کیاکرناچاہیے۔ہاسٹل میں اس سے صرف شناسائی تھی۔وزیرآبادسے تعلق رکھنے والے روم میٹ کا پرانادوست تھا۔سال میں تین چار بار لاہور آکر کمرے میں ٹھہرتا تھا۔ ہر بار سوال وہی ہوتاتھا۔جواب کسی ...

مزید پڑھیئے

پانی۔۔۔ رائومنظر حیات

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پانی کی عدم دستیابی والی فہرست میں ساتویں نمبرپر ہے۔ یعنی 2025ء تک ہمارے ملک میں پانی کے حوالے سے قحط کی طرح کی صورتحال ہوگی۔یہ کوئی قیافہ یا غیرسنجیدہ بات نہیں۔یہودوہنودکی سازش بھی نہیں۔ملک میں پانی کے بے دریغ استعمال نے ہمیں ...

مزید پڑھیئے

کیا جمہوریت، صرف الیکشن کانام ہے؟ رائومنظر حیات

“ہمارے ملک کی سیاست نرسری اسکول کی سطح پرجاچکی ہے۔یہ وقت ہے کہ میں ایک بالغ انسان کی طرح فیصلے کروں”۔پاکستان کی سیاست کے متعلق بات نہیں ہورہی جہاں سیاست کوذمے داری کے ساتھ منسلک کرنے میں اجتماعی طورپرناکام ہوچکے ہیں۔یہ جملہ ناروے کی وزیر انصاف سلوی لستھوگ(Silvi Listhaug)کاہے۔کوئی پرانی ...

مزید پڑھیئے

فلم انڈسٹری ۔۔۔راؤ منظر حیات

سترکی دہائی میں پاکستان دنیامیں فیچرفلمیں بنانے والاچوتھابڑاملک بن چکاتھا۔کیاآج اس بات پرکوئی یقین کریگا۔کوئی بھی نہیں۔مگرحقیقت یہی ہے، ہمارے ملک میں1959سے لے کر1977تک لازوال فلمیں بنائی گئیں۔لاہور تقسیمِ ہندسے پہلے فلم سازی شروع کرچکا تھا۔1929میں عبدالرشیدکاردارنے راوی روڈ پرایک اسٹوڈیوقائم کیا۔کاردارنے ایک خاموش فلم بنائی جسکا نام ’’لاہورحسن کاڈاکو‘‘تھا۔ ...

مزید پڑھیئے

قومی مفاد ۔۔۔ رائومنظر حیات

  دنیاکی ہرقوم اپنے مفادات کوسینے سے لگاکررکھتی ہے۔قومی فائدے پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاتا۔ منسلک ادارے اورلوگ ہرقیمت پران مفادات کی حفاظت کرتے ہیں۔وقت آنے پراپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔ لڑتے ہیں،ہرحربہ استعمال کرتے ہیں۔مقصدصرف ایک کہ ملکی مفادات کوآنچ نہ آئے۔اس کی سادہ ترین مثال پاکستان کے ...

مزید پڑھیئے

اقتصادی انتشار ۔۔۔ رائو منظر حیات

ملکوں کودھیرے دھیرے کیسے ختم کیاجاتاہے یاانھیں بے معنی بنادیاجاتاہے۔صرف کتابوں اورخبروں کی حدتک دیکھ اورسن پایاتھا۔مگراپنے ہی ملک کوہرطورپرضعف میں جاتے ہوئے خود دیکھ رہاہوں۔ضعف کالفظ احتیاتاًاستعمال کیاہے۔اس لیے کہ سخت لفظ لکھتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے۔مگرحقیقت سے گریزکرنادانش مندی نہیں۔ویسے دانش، دلیل اورحقیقت پسندی جیسے الفاظ عرصہ ہوا ...

مزید پڑھیئے

ہم ایسے کیوں ہیں!۔۔۔ رائو منظر حیات

ہمارے ذاتی اورقومی رویے، دنیا سے اس قدرمختلف ہیں کہ ہم اندازہ ہی نہیں لگا سکتے۔مختلف کے بجائے متضاد کا لفظ زیادہ مناسب ہوگا۔میری دانست میں اردولغت میں کوئی ایسامحاورہ،لفظ یاجملہ موجودنہیں ہے جو پوری دنیا سے مختلف ہمارے عمل اور ردِعمل کی ترجمانی کرسکے۔اس حقیقت کاشعورملک کے سنجیدہ طبقے ...

مزید پڑھیئے